لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
عوامی مینڈیٹ کے احترام میں پی ٹی آئی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور وزراء عام آدمی کے مسائل کے پائیدار حل کے لئے عوامی رابطہ مہم چلا رہے ہیں۔
ہمارے نمائندے گلی گلی ، گاﺅں، گاﺅں اورہر کوچہ و شہر میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔
اس مقصد کے لئے روایتی حکمرانوں کے مخصوص ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام سے پیسے پکڑ کر سسٹم کے جبر کا نشانہ بنانے کی بجائے ہماری پارٹی کے نمائندے اداروں کی مضبوطی اور انہیں فعال بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر روایتی سیاست کا کھیل کھیلنے سے منع کیا ہے۔ عوامی مسائل ہر حال میں حل کئے جائیں گے ،