شمالی چھاو نی پولیس

شمالی چھاو نی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ن

لاہور(لاہور نامہ) شمالی چھاو نی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 11 پیشہ ور ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایات پر آپریشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں۔

ایس پی کینٹ صاعد عزیز نے اے ایس پی شمالی چھاو ¿نی بشری انصار کی سربراہی میں ایس ایچ او شمالی چھاو نی انسپکٹر میاں لیاقت اورسب انسپکٹر عمران اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عثمان مقبول سمیت دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو ¿ن کے دوران 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں سے 2منشیات فروشوں خالد اور آصف مسیح سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان نے جعلی شراب بنانے کے لیے فیکٹری بنا رکھی تھی۔ ملزمان خالد اور آصف مسیح عرصہ دراز سے شراب فروشی کا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے تھے، ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں آرڈر پر بھی منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور اسلحہ سمیت شراب کی بڑی مقدار میں برآمدگی پر ایس ایچ او شمالی چھاو ¿نی اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔