شہباز گل

براڈ شیٹ کیس پر ہم بھی کام کر رہے ہیں،ان کے پاس جو کچھ ہے پتہ چلے گا، شہباز گل

لاہور( لاہور نامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان پر اللہ کا احسان ہے ،

مجھے کسی نے بتایاہے کہ میرے مقدمے میں بھی شاید انجم ڈار کاہاتھ ہے،

براڈ شیٹ کیس پر ہم بھی کام کر رہے ہیں،ان کے پاس جو کچھ ہے پتہ چلے گا،براڈ شیٹ مقدمے کی مریم نوازکو سمجھ ہی نہیں آرہی، جب انہیں انگریزی میں فیصلہ ملتا ہے تو خوشیاں مناتے ہیں.

لیکن جب اس کا اردو میں ترجمہ ہوتا ہے تو یہ روتے ہیں،

بے بنیاد کیس ہونے کے باوجود عدالت میں پیش ہونے پر شرمندگی محسوس کررہاہوں،ملک لوٹنے والے کس ڈھٹائی سے عدالت پیش ہوتے ہیں اور وکٹری کا نشان بناتے ہیں اس کی سمجھ نہیں آرہی،

میرا مقدمہ عدالت میں ہے صحیح اور غلط کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے میں صرف حقائق میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ،

مریم اور شہباز شریف کی ملاقات کی گرم جوشی بھی فراڈ ہے ۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 جون کا پاور آف اٹارنی جنرل بزنس کرنے کیلئے تھا ،میرا مقصد کسی کو ہدف بنانا نہیں، میں کمپنی کا نام نہیں لینا چاہتا ،

29 ستمبر کو جو لیٹر بنایا گیا اس پر دستخط کرنے والا پاکستان میں ہی نہیں تھا ،یہ سمجھتے ہیں کہ میں امریکی شہری ہوں لیکن میں پانچویں تک ٹاٹ سکول میں پڑا ہوں ،

کون حمزہ شہباز کے پیسے یہاں سے اکھٹے کرتا تھا ؟جٹ برادری سے ہوں لیکن کچھ برادری کے لوگوں کی وارداتوں پر شرمندگی ہوتی ہے ،جن صاحب نے یہ مقدمہ کیا ان کی تعلیمی قابلیت صرف میٹرک ہے ،

میٹرک تعلیم پر منیجر آپریشن معزز کمپنی نے کسے اور کیوں لگایا ؟۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کیس کا فیصلہ انگریزی میں ملتا ہے تو خوشی مناتے ہیں ،

مریم اورنگزیب سے بہتر عظمی بخاری کام کرر ہی ہیں ،مریم صفدر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں قطری خط ، کیبلری کوئین اور دیگر جھوٹوں کی طرح آج کے جھوٹ بھی بے نقاب ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں شو آف ہینڈز کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ خرید و فروخت رک سکے لیکن یہ بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ کی بات کرتے ہیں ،میرے جیسے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ دی ۔

انہوں نے کہا کہ ندیم افضل چن میرے بھائی ہیں ،بہت دفعہ انہوں نے استعفے کا کہا میں نے منع کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے،ہم براڈ شیٹ کوباقاعدہ لکھ رہے ہیں ان کے پاس ان سے متعلق جو کچھ ہے پتہ چلے گا،کس نے ان سے کمیشن مانگا وہ بھی پتہ چلے گا۔