جمشید اقبال چیمہ

یہ طے ہو چکا ہے پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا، جمشید اقبال چیمہ

لاہور(لاہورنامہ)انصا ف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان میں اب ماضی کا کرپشن ماڈل نہیں چلے گا ،

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت اور اداروں میں مکمل ہم آہنگی ہے ،

ملک میں ہائبرڈ نہیں بلکہ جمہوری ماڈل ہے ،حکومت کو شکست خوردہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا ایک ہی رونا اور واویلا ہے کہ انہیں کسی نہ کسی طرح کرپشن کیسز سے ریلیف مل جائے لیکن دنیا ادھر کی اُدھر تو ہو سکتی ہے.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)عام انتخابات میں شکست کھا چکی ہے ، اس وقت ان کی سیاست کی حالت بڑی پتلی ہے ، سیاسی کمپرسی کی شکا ر اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔