اسلام آباد (لاہورنامہ)احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی ۔
بدھ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا، نیب گواہ طارق مجید عدالت پیش ہوئے۔
ملزمان سابق صدر آصف زرداری اور عبدالغنی مجید کی ایک روزہ حاضری سے استشنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید دو گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 27جنوری تک ملتوی کردی۔