اسلام آباد(لاہورنامہ)کنسٹرکشن شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنسٹرکشن کے شعبے کے لیے ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔
صدارتی آرڈیننس کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے، فکسڈ ٹیکس رجیم 31دسمبر 2021تک برقرار رہے گی۔
آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن کے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے، حکومت سرمایہ کاروں کو 30جون 2021تک چھوٹ دے گی جبکہ پراپرٹی خریدنے والوں سے 30جون 2021تک ذرائع آمدن نہیں پوچھے جائیں گے۔
صدارتی آرڈیننس کے مطابق 30ستمبر 2023تک منصوبے مکمل کرنے کی حد میں بھی ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے، یہ آرڈیننس انکم ٹیکس ترمیمی آردیننس 2021کہلائے گا۔