ملتان (نسیم شاہد) ملتان کے معروف ماہر نفسیات اور پروفیسر ڈاکٹر اظہر حسین نے آج اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔
میں نے اپنی زندگی میں کسی باپ بیٹی میں اس سے بڑھ کر پیار نہیں دیکھا جو ان دونوں میں تھا ۔
چند سال پہلے ڈاکٹر اظہر حسین نے بیٹی کی دھوم دھام سے شادی کی تھی ۔پھر نجانے اس گھرانے کو کس کی نظر لگ گئی گھریلو ناچاقی اور مسائل کی خبریں ملتی تھیں.
مگر وہ تو ہر گھر میں ہوتی ہیں ،آئے روز ڈاکٹر اظہر ایسے کیس ہی تو سلجھاتے تھے ۔حیرت اس بات پر ہے کہ زندگی بھر دوسروں کو اپنے مشوروں اور علاج سے زندگی کی طرف لانے اور خودکشی سے روکنے والا خود یہ انتہائی قدم اٹھانے پر کیسے مجبور ہو گیا ۔