پی ڈی ایم

پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو دھوکہ ،اصل ہاتھ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوا ہے

لاہور(لاہور نامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے تحریک عدم اعتماد لانے کے بیان سے ثابت ہو گیا پی ڈی ایم میں واضح اختلاف ہے، ذاتی مفادات کیلئے بننے والے اتحاد او رچلائی جانے والی تحریکیں کامیاب نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی استعفے ، کوئی لانگ مارچ اور کوئی تحریک عدم اعتماد کی باتیں کر رہا ہے ،پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اصل ہاتھ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر اورمولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم اتحاد سے نکالنے کی باتیں کر رہے ہیں ،جبکہ بلاول زرداری اپنے اتحادیوں کو تحریک عدم اعتماد کے لئے منانے کی باتیں کر رہے ہیں ، پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور یہ خلیج ہرگزرتے دن کے ساتھ وسیع ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے بننے والے اتحاد او رچلائی جانے والی تحریکیں کامیاب نہیں ہوتیں اور پی ڈی ایم کی تحریک کا نتیجہ سب کے سامنے ہے ۔