کراچی(لاہور نامہ)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، شادی کی تقریبات کا آغاز محفل میلاد منعقد کرکے کیا گیا اور یہ محفل میلاد بلاول ہاﺅس کراچی میں ہوئی،محفل میلاد میں بھٹو اور زرداری خاندان کی خواتین نے شرکت کی.
جبکہ تقریب میں پیپلز پارٹی کی خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہوئیں،محفل میلاد کیلئے بلاول ہاﺅس کے احاطے میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری نے محفل میلاد میں آنے والوں کو خوش آمدید کہا۔