وسرا ملزم بھی گرفتار

لڑکی کو مردہ حالت میں ہسپتال چھوڑنے آنیوالادوسرا ملزم بھی گرفتار

لاہور(لاہور نامہ) نجی ٹیچنگ ہسپتال میں لڑکی کو مردہ حالت میں چھوڑنے کے لئے آنے والا دوسرا ملزم بھی پکڑا گیا ، پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزم اسامہ کی نشاندہی پر اس کے ساتھ اویس کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔

اویس لڑکی کو نجی ٹیچنگ ہسپتال کی ایمر جنسی میں چھوڑنے کے موقع پر گاڑی میں موجود تھا ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا ۔

پولیس نے خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔پولیس لاش ہسپتال میں لانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے ۔