لاہور(لاہور نامہ) پاکستان میں ماجد الفطیم کی طرف سے فعال ادارہ کارفور نے ملک بھر میں اپنے اسٹورز پر کینو فیسٹول 2021 منا رہا ہے۔ ملک بھر میں کارفور اسٹورز رسیلے پھلوں کے شائقین کو 7 فروری 2021 تک اعلیٰ معیار اور کم قیمت میں رسیلے سٹرس پھل فراہم کررہے ہیں۔
صارفین میں مقامی اشیاءکی خریداری کی حوصلہ افزائی کے لئے سٹرس فیسٹول میں سرگودھا کے فارمز سے براہ راست حاصل کردہ فوڈ سیفٹی کے مطابق اعلیٰ معیار کے چکوترے ،
لیموں سنگترے، مالٹے اور اس طرح کے دیگر اقسام کے ملکی پھل پیش کئے جارہے ہیں۔
اس فیسٹول کے انعقاد سے کارفور کی جانب سے انڈسٹری، مقامی افراد اور ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی کے لئے اسکی سرمایہ کاری کے عزم کی یاد دہانی ہوتی ہے۔ کارفور لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کم قیمت پر حاصل کریں۔
تازہ پھلوں کے ساتھ کارفور رسیلے پھلوں کو بیکری کی مصنوعات ذائقہ دار بنانے کے علاوہ کینو جوسز سمیت تازہ سٹرس جوسز پیش کررہا ہے جو پنجاب میں بڑے پیمانے پر کاشت کئے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی جیسے اہم غذائی اجزاءہیں جو قوت مدافعت کے لئے نہایت ضروری ہے ۔ اسی طرح دیگر اہم قدرتی نمکیات کے ساتھ کینو کا رس کرونا کے اس مشکل وقت میں موسمی نزلہ زکام بھگانے کے لئے موثر ہے۔
صارفین اب سٹرس فیسٹول سے رسیلے پھلوں کی خریداری کرسکتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اپنی خریداریوں پر آن لائن اور اسٹورز میں کیش بیک واو¿چرز سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین کی آسانی اور خریداری کا عمل مزید آسان بنانے کے لئے کارفور کے کلک اینڈ کلیکٹ سروس کے ذریعے سامان کی ڈیلیوری کے متعدد آپشنز متعارف کرائے گئے ہیں۔
خریداری کے لئے کارفور پاکستان کی ویب سائٹ (https://www.carrefour.pk/) یا کارفور پاکستان کی ایپلی کیشن ڈاو¿ن لوڈ کریں اور موجودہ سیزن کے تازہ قدرتی پھلوں سے محظوظ ہوں۔