لاہور (لاہور نامہ)سی ایس ایس آفیسرز کی ٹریننگ کے لیئے ورچوئل یونیورسٹی اور سول سروسز اکیڈمی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا.
مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر جناب نعیم طارق کے علاوہ، ڈائریکٹر آئی سی ٹی جناب احسن ظفر پوری، رجسٹرار وی یو ڈاکٹر محسن جاوید، ڈائریکٹر آرک، ڈاکٹر ارشد حسین ہاشمی پروفیسر ڈاکٹر ملک محمد عارف رفیق، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈی جی سکلز، ڈاکٹر ظفر علوی، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مسٹر احمر سعید قاضی، جی ایم مارکیٹنگ مس روبینہ علی،، جی ایم وی یو ٹیلی ویژن نیٹ ورک مسٹر بابر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر آرک ڈاکٹر سید سلمان حسن، افسر تعلقات عامہ مسٹر فیصل ضیا اور ڈائریکٹر پی آئی ڈی محترمہ عظمہ سلیم، شامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی، ڈاکٹر ساجد یوسفانی اور ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی جناب نعیم طارق نے اس مفاہمتی یاداشت پہ دستخط کیے۔
ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی اور سی ایس اے آن لائن تدریس کے شعبوں میں وی یو سے راہنمائی لے گی، سی ایس ایس آفیسرز کی ٹریننگ کے لئے وی یو کیمپسز کو استعمال کیا جائے گا۔ اور وی یو کے امتحانی سسٹم سے بھی سول سروسز اکیڈمی مستفید ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں وفاقی ادارے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے لئے ٹرینی افسر ان کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تربیتی مواقع پر مل کر کام کریں گے۔ دونوں محکمے کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) اور اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کو ماسٹر ان پبلک ایڈمنسٹریشن (ایم پی اے) یا ماسٹر ان پبلک پالیسی (ایم پی پی) جیسی ڈگری کے ایوارڈ کے لیئے قانونی اور انتظامی طریقہ کار طے کریں گے۔
ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نے کہا کہ وی یو اور سی ایس اے سول سرونٹ کی آن لائن تربیت کی فراہمی پر مل کے کام کریں گی جس میں سول سرونٹ کے لئے اعلی درجے کی سروس ٹریننگ بھی شامل ہے، سی ایس اے کے ٹرینی افسران کے لئے وی یو کیمپس اور دیگرسہولیات کا استعمال بھی اس مفاہمتی یاداشت کا حصہ ہے۔ا اس مفاہمت نامے کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے باہمی اتفاق رائے سے متعلق موضوعات، مشترکہ سیمینارز کا انعقاد، تحقیقی کام کی اشاعت، تحقیقی اشاعتوں کا تبادلہ اور دیگر باہمی متفقہ سرگرمیوں کے بارے میں وی یو کے لیکچر بھی استعمال کیئے جائیں گے۔
تقریب کے آخر میں سی ایس اے کے وفد نے وی یو ٹی وی نیٹ ورک کا دورہ کیا اور معیاری تعلیم اور اس کے پھیلاؤ میں وی یو کے کردار کو سراہا۔