لاہور ( لاہور نامہ)احتساب عدالت نے سیکرٹری صحت کو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر عقیل باری اور پروفیسر طاہر نصر کو سرکاری میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،
شہباز شریف کی درخواست کے مطابق وہ برین ٹیومر اور کینسر کے مریض ہیں، لیگی رہنما کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے، شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔