علامہ اقبا ل ٹا ئون

علامہ اقبا ل ٹا ئون میں گیس آتی ہے نہ منتخب نمائندے، مو لانا عبدالرحمن

لاہور (لاہور نامہ) جمعیت علما اسلام کے زیر اہتما م علامہ اقبا ل ٹا ئون میں گیس کی عد م دستیابی کیخلا ف مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ کی قیاد ت جے یو آئی کے رہنما مو لانا عبدالرحمن نے کی،

مظاہرین نے حلقہ کے ایم پی اے میاں محمود الر شید اور ایم این اے شفقت محمو د اور انتظامیہ کے خلا ف شد ید نعرے بازی کی ۔ احتجاجی ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے مو لانا عبد الرحمن نے کہاکہ علامہ اقبا ل میں گیس آتی ہے نہ منتخب نمائندے آ تے ہیں ، عوام کا کو ئی پر سان حال نہیں .

منتخب نمائندے عوام کے مسا ئل حل کرنے کی بجائے احتجاج رکوانے کی کو شش کر تے ہیں ، علامہ اقبا ل ٹا ئون میں گیس کی عد م دستیا بی پر عوامی نمائندو ں کی بے حسی قا بل مذ مت ہے، اگر منتخب عوامی نمائندو ں نے عوامی مسا ئل حل نہ کرائے تو آ ئندہ انتخا با ت میں انہیں حلقے میں کسی صور ت داخل نہیں ہو نے دینگے ۔

مظاہرہ میں زین العا بد ین، میاں اظہار ، شفیق الرحمن ، قاری معاویہ مکی، ز بیر بٹ ، مزمل حسین ، محمد عثمان ، محمد اسداور محمد انس سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔