سینیٹر شبلی فراز

پی ڈی ایم کی31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (لاہور نامہ)وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی31جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے، اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔