پبلک ٹرانسپورٹ

پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور(لاہور نامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے لاہور پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس بند ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

صوبائی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے 25سے زائد روٹس ایک سال سے زائد عرصے بند پڑے ہیں۔سرکاری بسیں بند ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ کوچز نے تمام روٹس پر قبضہ کرلیاہے۔شہری جدید اور اعلیٰ معیار کی سفری سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔

پرائیویٹ کوچز کے مالکان من مرضی کے کرایے شہریوں سے وصول کررہے ہیں۔پنجاب حکومت نے نئے سال کے آغاز میں لاہور میں نئی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔

نئے سال کے دوسرے ماہ بھی لاہور کے بند روٹس پر نئی بسیں نہیں چل سکیں۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور شہر میں جلد از جلد تمام روٹس دوبارہ بحال کیے جائیں ۔تمام بند شدہ روٹس پر نئی سرکاری بسیں چلائی جائیں۔