لاہور (لاہور نامہ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یونیسکو کی طرف سے لاہور کو سٹی آف لٹریچر قرار دینا پاکستان کےلئے قابل فخر امر ہے، لاہور کے نامور شخصیات نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو یونیسکو کی جانب سے سٹی آف لٹریچر قرار دینا قابل فخر ہے اور لاہور کی نامور شخصیات نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں ادبی محفلوں کو پروان چڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیسکو کے ذریعے صحافت کا کردار سرٹیفائیڈ ہونے جا رہا ہے۔