لاہور (لاہور نامہ)چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سپیشل بچوں کے ہمراہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ سے کہتا ہوں کہ ان سپیشل بچوں کی مظبوط آواز کو سنیں۔
یہ سپیشل بچے بھی کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔انڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدود پار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔
اس مادہ دنیا میں ان سپیشل بچوں کی کشمیر کیلئے سب سے مظبوط آواز محسوس ہوئی۔تقریب میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے سائیکالوجسٹ عباس اشرف اور ہم مشعل راہ کی آمنہ آفتاب بھی موجود تھیں۔تقریب میںسپیشل بچوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خاکے پیش کئے۔