محکمہ اینٹی کرپشن لاہور کا شالیمار زون میں تعینات 20 افسران کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

لاہور : محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے شالیمار زون میں تعینات 20 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ لاہور اینٹی کرپشن لاہور ریجن ان افسران کے خلاف بعض مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ان افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر رکھا تھا لیکن افسران کی جانب سے انکوائری ٹیم کے روبرو پیش نہ ہونے پر محکمہ اینٹی کرپشن نے ان افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔