اسلام آباد (لاہور نامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہاہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،
حکومت روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس کی جوابدہی نہیں بنتی؟ حکومتی اقدام سے فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟
موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کیلئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔