ڈاکٹر شاہد صدیق

مریم صفدر بتائیں مذاکرات کی انہیں کو ن پیشکش کررہاہے، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور( لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ مر یم صفدربتائیں مذاکرات کی انہیں کو ن پیشکش کررہاہے؟،لا نگ مار چ سے حکومت گھر نہیں جائے گی .

بلکہ کر پٹ ٹو لے کی سیا ست ضرور ہمیشہ کیلئے د فن ہو جائے گی،بھگوڑے با پ کی بیٹی اپنی ز بان پر کنٹرو ل کر ے ہم بو لیں گے تو شکا یت ہو گی۔

انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسو ں میں عوام کی عدم شرکت نے ایک بار پھر ثا بت کردیا ہے کہ عوام کسی کر پٹ جماعت کو پسند نہیں کر تے، عوام جا نتی ہے جنہو ں نے اقتدار میں باری باری آ کر ملکی خزانہ کو لو ٹ ہے آ ج وہی بہن بھا ئی بن کرعوام کو بے و قو ف بنانے کیلئے ایک ٹر ک پر سوار ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنی کر پشن اور لو ٹ مارکو بچانے کیلئے ہمیشہ ہرمو قعہ پر جھو ٹ بو لتی ہیں اگر انہو ں نے کر پشن نہیں کی تو عوامی جلسو ں میں تقر یو ں کی بجائے عدالتو ں میںاپنی بے گناہی ثا بت کر یں۔حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی کو ئی تحریک کامیا ب نہیں ہو سکتی ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں موجود ہ حکومت اپنی پانچ سا لہ آئینی مد ت ضرور پوری کرے گی۔