جمشید اقبال چیمہ

اب ملک میں شریفوں اورزرداری خاندان کی کرپشن کا طلسم نہیں چلے گا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہور نامہ)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ اب ملک میں ہرگز شریفوں اورزرداری خاندان کی کرپشن کا طلسم نہیں چلے گا بلکہ وزیر اعظم عمران خان کا متعارف کرایا ہوا شفافیت اور میرٹ کے نظام کا بول بالا ہوگا ،

ماضی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری کھلے عام حکومتی امیدواروں کیلئے استعمال ہوتی تھی لیکن عمران خان نے اس روایت کو بھی توڑ ڈالا ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مریم صفدر پے درپے ناکامیوں کا بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں .

اورانہیں پیشگی آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اس میں مزید شدت آئے گی ۔ پی ڈی ایم کے رہنما ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ملک میں لسانیت کا زہر گھول رہے ہیں، جلسے میں موروثیت کے حصہ داروں کی طرف سے آہیں اور سسکیاں بلند کی گئیں، ضمنی انتخاب میں کرپشن کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان مقابلہ ہوگا .

اور عوام کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کی سیاست کو کہیں کا نہیں چھوڑیں گے ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان ریاست مخالف بیانیے سے لا تعلق ہو چکے ہیں صرف رہنمائوں کی سطح پر ایک دو کردار وں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے اس لئے ان کی بے چینی اور اضطراب میں کمی نہیں آسکی ۔