لاہور (لاہور نامہ) گذشتہ رات اچھرہ بازار میں آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو فائر برگیڈ کے ساتھ ساتھ واسا لاہور کا عملہ بھی متحرک رہا.
ایم ڈی واسا لاہور سید زاہد عزیز کی ہدایات پر ریسکیو فائر برگیڈ کی مدد کے لیے واسا لاہور کا سٹاف اور مشینری اچھرہ بازار میں موجود تھا.
ڈائریکٹر واسا عبدالطیف ایکسئین محمد عابد بھی اپنی ٹیموں کے ساتھ اچھرہ بازار میں موجود تھے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے.