مسرت جمشید چیمہ

مریم صفدر کی بیرون ملک سرجری کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہور نامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے بیرون ملک سرجری ہونے کے بیان سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اپنے بیرون ملک فرار کیلئے دبائو ڈالنے کیلئے چلائی گئی ،کرپشن کرنے والوں کولگنے والی ”مخصوص ”بیماریوں کیلئے الگ ہسپتال بنانا پڑے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ دبے لفظوں میں مریم صفدر باہر جانے کی اجازت کی بھیک مانگ رہی ہیں لیکن کسی کواب بھاگنے نہیں دیا جائے گا،لٹیروں کی تحریک کامیابی تو نہ سمیٹ سکی الٹا اپوزیشن کی سیاست کا حشر نشر ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپ عوام سے پوچھیں کیا وہ آپ کو پنجاب کی بیٹی کا لقب دینا چاہتے ہیں یا آپ کو آپ کے والد کی نسبت سے یاد کرتے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ مریم صفدر کا شریف برادران کے نہ ہونے پنجاب کے لاوارث ہونے کا بیان صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے ،

آپ کے والد اور چچا کے نہ ہونے سے پنجاب یتیم اور لاوارث نہیں بلکہ اس کا سیاسی گند صاف ہوا ہے اور سیاسی آلودگی کا انڈیکس نیچے آیا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم والے لانگ مارچ کی بجائے سینیٹ اور ضمنی انتخابات کے نتائج پرسیاسی ماتم کی پیشگی تیاری شروع کریں ۔