لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کا جشن بہاراں کی تیاریاں کے حوالے سے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں ڈی جی پی ایچ اے جواد حمد قریشی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں پی ایچ اے کے تمام ڈائریکٹرز کی شرکت۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے پی ایچ اے افسران سے جشن بہاراں میلے کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ لی۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے اپنے روائتی انداز میں سالانہ جشن بہاراں میلے کا یکم مارچ سے کریگا۔جشن بہاراں میلہ جیل روڈ جیلانی پارک میں سجایا جائے گا اور جشن بہاراں میلے میں 10 سے زائدرنگا رنگ پروگرامات ہونگے۔
ڈاگ شو، کیٹ شو، میورل پیٹنگ،داستان گوئی، وینٹج کار ریلی، مشاعرہ، چیڑیاں دا چمبہ،فن خطاطی، فائر ورکس،سائیکل ریس سمیت دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میلے میں کرونا اویس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔جشن بہاراں میلے میں عوام الناس کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔تمام افسران جشن بہاراں میلے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔