لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں اول آنے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
یہ ایوان صوبائی دارالحکومت لاہور کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔لاہور میں آلودگی کی شرح 321مائیکرو گرام فی کیونک میٹر تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور کینٹ،گلبرگ،شملہ پہاڑی،ماڈل ٹاﺅن اور ڈی ایچ اے میں زہریلی دھند کا راج ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کا جدید آلات فوری نصب کیے جائیں۔
آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کےخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔