لائف ہسپتال اور فاطمید فاونڈیشن

لائف ہسپتال اور فاطمید فاونڈیشن کے درمیان یاداشتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد

لاہور(لاہور نامہ) لائف ہسپتال اور فاطمید فاونڈیشن کے درمیان یاداشتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب کا انعقاد لائف ہسپتال موضع مراکہ میں کیا گیا۔

اس موقع پر بورڈ ممبر لائف ہسپتال ناصر سہگل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے لائف ہسپتال اب دیگر شعاباجات کے ساتھ بلڈ ڈونیشن تھیلسیمیا کے مریضوں کو فاطمید فاونڈیشن میں علاج کی مفت سہولیات غریب و مستحق مریضوں کو دے گا۔

ایڈمنسٹریٹر فاطید فاونڈیشن کرنل سید افتخار حیدر نے کہا کہ فاطید فاونڈیشن کے مریضوں کا مفت علاج و آپریشن لائف ہسپتال میں کیا جائے گا۔ فاطمید فاونڈیشن لائف ہسپتال کے مریضون کو بلڈ کے حوالے سے بھی تعاون کرے گا تاکہ متوسط طبقہ کی ہر ممکن مددکی جا سکے گی۔

تقریب میں ممبر سپریم کونسل لائف ہسپتال ناصر سہگل ایم ایس لائف ہسپتال ڈاکٹر ایوب زاہد مارکٹنگ مینجر زیشان صدیق فاطمید فاونڈیشن کے ڈاکٹر ریحان منیر اور ڈاکٹر فرحانہ مشیر نے خصوصی شرکت کی تقریب کے آخر پر لائف ہسپتال کے ممبر بورڈ ناصر سہگل نے کرنل سید افتخار کو لائف ہسپتال کی یادگاری شیلڈ بھی دی ۔

لائف ہسپتال گزشتہ 12 سالوں سے مستحق مریضوں کو مفت علاج علاج کی مفت سہولیات دے رہا ہے ۔ ماہانہ 22000سے زائد مریضوں پر 1کروڑسے زائد رقم خرچ کر رہا ہے ۔ جہاں مریضوں کواعلیٰ معیار کی مفت سہولیات میسر ہے ۔

ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے مریضوں کا مکمل علاج ٹیسٹ ادویات و دیگر سہولیات مفت مہیا کر رہا ہے ۔ لائف ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کوانصاف کارڈ سے علاج کی سہولت میسرہے ۔