انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن

انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقد کرے گی، ندیم چمن

لاہور( لاہور نامہ) انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان نے انٹیگرل مارشل آرٹس کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔

انٹیگرل مارشل آرٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام انٹیگرل مارشل آرٹس کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن ، فنانس سیکرٹری عاصم بھٹی کے علاوہ انٹیگرل مارشل آرٹس ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے صدر تائیکوانڈوکھیل کے بلیک بیلٹ فورتھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف ،کوریا) خاور محمود ،جنرل سیکرٹری محمد عاصم شہزاد اعوان،وسیم علی، عبدالمنان حمید،سدرہ پروین،عائشہ مزمل،حیا چوہدری اورحمیرہ ذوالفقار نے شرکت کی۔

اجلاس میں انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور، کراچی ، کوئٹی ، پشاور ، اسلام آباد ، گلگت ، مظفر آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقد کرنے فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں جلد ہی لاہور میں ریفری ججز اینڈ کوچنگ کورس منعقدکیا جائے گا۔

انٹیگرل مارشل آرٹس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ندیم چمن کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول سے انٹیگرل مارشل آرٹس کا ٹیلنٹ منظر عام پر لانے کیلئے کوالیفائیڈ کوچز اور ٹیکنیکل آفیشل کی بڑی تعداد کا ہونا بہت ہی ضروری ہے۔