کوئٹہ( لاہور نامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے پا کستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفا قی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے بلاول ہائوس میں ملا قات کی۔
سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے: بلاول بھٹو زرداری
نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کے لیئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
اب تمام مسائل کے حل کے لیئے مارچ میں مارچ کرنا ہوگا: بلاول بھٹو زرداری
— PPP (@MediaCellPPP) February 19, 2021
ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیاں ملک کی مجمو عی سیا سی صورتحال اور بلو چستان کے حالات پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرادی نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ بلوچستان کے طلبہ کو جامعات میں داخلہ کے لیئے بھی لانگ مارچ کرنا پڑتا ہے.
انہوں نے کہاکہ اب تمام مسائل کے حل کے لیئے مارچ میں مارچ کرنا ہوگاپیپلز پارٹی حکومت میں آکر آغازِ حقوقِ بلوچستان پروگرام کو بحال کرے گی۔