لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ اپوزیشن ہمت کرے اور عوامی فیصلہ تسلیم کرے،ضمنی انتخابا ت میں اپوزیشن کو من پسند نتا ئج نہ ملنے پی ڈی ایم قیاد ت مگر مچھ کے آ نسو رو رہی ہے،
وزیر آباد کے انتخابات اگر شفاف ہیں تو پھر ڈسکہ کے انتخابا ت شفا ف کیو ں نہیں؟۔
اپوز یشن جماعتیں” میں نہ مانو” کی پا لیسی پر گامزن ہیں مگر اب اپوزیشن جماعتو ں کی کہیں دال نہیں گلے گی 2018کے بعد 2021کے ضمنی انتخابا ت میں بھی عوام نے ملک اور قوم کو لو ٹنے والو ں کو مسترد کردیا ہے،
ڈ سکہ میں پھر مسلم لیگ والو ں نے سانحہ ماڈ ل ٹا ئون کی یاد تازہ کرنے کی کو شش کرکے ثا بت کردیاہے کہ مسلم لیگ غنڈو ں کی جماعت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ضمنی انتخابا ت کو متنازعہ بنانے کی بجائے اپوز یشن جماعتیں عوامی فیصلے اور اپنی ہار کو تسلیم کر لیں.
کیو نکہ اپوزیشن دھاند لی دھاند لی کا شور مچا کر عوام کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی ۔ الیکشن کمیشن فوری طور پر این اے 75کے کامیا ب امیدوار کا اعلان کرے پی ٹی آئی کے کارکنو ں کے مزید صبر کاامتحان نہ لیاجائے۔