لاہور(لاہور نامہ)اڑتالیسویں کامن کے زیر تربیت افسران نے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس نے زیر تربیت افسران کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مختلف امور اور شعبہ جات پر بریفینگ دی ۔
مطالعاتی دورہ پر آئے ہوئے زیر تربیت افسران کا تعلق پولیس سروس، پی اے ایس ، ریلوے، انفارمیشن ، کسٹمز سروس اور دیگر مختلف کیڈرز سے تھا۔
میڈم تسنیم ظفر چیف انسٹرکٹر سول سروس اکیڈمی بھی افسران کے ہمراہ تھیں۔ گیارہ زیر تربیت افسران پر مشتمل وفد کو مکمل بریفنگ دی گئی۔
اس حوالے سے ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر گُڈ گورننس ناممکن ہے۔ اینٹی کرپشن بلا امتیاز و بلا تخصیص احتساب پر عمل پیرا ہے۔
میگا کرپشن کے ساتھ ساتھ چائے پانی کی مد میں چھوٹی موٹی کرپشن کا خاتمہ بھی ایک چیلنج ہے۔اس موقع پر آئے ہوئے افسران کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کی پچھلے دو سالوں کی پرفارمنس کو بطور کیس سٹڈی پڑھ رہے ہیں۔
اینٹی کرپشن نے گزشتہ دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اینٹی کرپشن آ کر بہت اچھا لگا۔ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس سے مل کر بہت سیکھنے کا موقع ملا۔