ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ

ڈسٹرکٹ مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ محمد جواد خان نے جیت لیا

مردان(لاہور نامہ)  ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ مردان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا فائنل میچ محمد جواد خان نے چیمپین ٹرافی اپنے نام کر لی.

میچ میں محمد جواد خان نے پہلی پوزیشن جبکہ اعزاز خان نے دوسری اور محمد باسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر عثمان خان، ثاقب خان و دیگر بھی موجود تھے.

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر بشر خان نے کہا مردان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے کھیلوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد مردان میں نوجوانوں کو کھیلوں کا ماحول فراہم کرنا اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے .

جن قوموں کے کھیل کامیدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہونگے انہوں نے کہا نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جس پر ہم فخر کرتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ہی ہم اس قیمتی سرمائے کو ہر قسم کی منفی سرگرمیوں سے بچا سکتے ہیں انہوں نے کہا مردان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔

کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے مردان جو کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا شہر کہلاتا ہے، کھیلوں میں ملک کا نام روشن کرےگا۔

کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا سب کا فرض ہے آخر میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میر بشر خان نے بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں.