کولمبو (لاہور نامہ) وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوسرے دن کے آغاز پر سری لنکا کے صدرگوٹا بایا راجا پکسے سے ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد سری لنکن صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔