جنگ مسائل کا حل نہیں

جنگ مسائل کا حل نہیں اس سے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

کولمبو(لاہور نامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اس سے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں،

مسئلہ کشمیر سمیت برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں،خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں،بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے، جو صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے۔

جنگ مسائل کا حل نہیں
جنگ مسائل کا حل نہیں

دورہ سری لنکا کے موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت متاثر ہوئی.

اس حوالے سے سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے، شوکت خانم کینسراسپتال غریبوں کےلئے ہی بنایا، سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں،

خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کردار ادا کریں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں،