فیاض الحسن چوہان

ملزم کی ضمانت پر رہائی، جشن کی توقع صرف ان ے ہی کی جا سکتی تھی، فیاض الحسن چوہان

لاہور ( لاہورنامہ) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ کرپشن کیسز کے ملزم کی ضمانت پر رہائی پر جشن کی توقع صرف (ن)لیگ سے ہی کی جا سکتی تھی،

حمزہ شہباز کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ وہ صرف ضمانت پر رہا ہوئے ہیں کیس ابھی ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر”خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو”صادق آتا ہے،بہت جلد (ن)لیگ کی قیادت اور بیانیہ اب (ش )لیگ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا حکومت مخالف خطاب دراصل میم لیگ کے خلاف اپنے جذبات کی عکاسی کر رہا تھا، ان سے درخواست ہے کہ اپنے آپس کے اختلافات کا ملبہ وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پر نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سمیت کسی بھی کرپٹ فرد کو وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔