اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے،ووٹوں کیلئے منڈیاں لگانے والے مایوس ہونگے،
سینیٹ انتخابات کےحوالے سےسپریم کورٹ کی رائےتاریخی ہے۔بیوپاریوں اورضمیروں کے سوداگروں کیلئےآج برادن ہے،ووٹوں کیلئےمنڈیاں لگانے والےمایوس ہونگے۔یہ شفاف انتخابات کے عمران خان کےنظریے کی کامیابی ہے۔رائے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال سے شفافیت یقینی اورووٹ کی شناخت ممکن ہو جائے گی۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 1, 2021
فیصلہ شفاف انتخابات کے عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی رائے تاریخی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیوپاریوں اورضمیروں کے سوداگروں کیلئے آج برادن ہے،ووٹوں کیلئے منڈیاں لگانے والے مایوس ہونگے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ شفاف انتخابات کے عمران خان کے نظریے کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رائے کی روشنی میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت یقینی اورووٹ کی شناخت ممکن ہو جائے گی۔