اسلام آباد (لاہور نامہ)صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ قوم تب بنتی ہے جب معاشرے کے ہر طبقے کے مسائل حل ہوں،
ہمیں دشمن کے روایتی حملوں کیساتھ ہائبرڈ حملوں کا بھی توڑ کرنا ہو گا،سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہونگی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلی بار ایرو سپیس ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں،ورکشاپ میں مستقبل کے چیلنجز پر قومی ڈائیلاگ ہوا۔
صدر مملکت نے کہاکہ عالمی سیاست اور پالیسیوں میں مسلسل تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بہت قربانیاں دے کر دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کی،ہمیں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملکوں سے ترقی کے گر سیکھ کر اپنانا ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہاکہ سر سید احمد خان نے برصغیر کے مسلمانوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرایا،سوشل میڈیا کی صورت میں عوامی رائے عامہ پر اثر انداز ہوا جا رہا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنا ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی سیاسی صورتحال اور پالیسیاں تیزی سے بدلتی رہتی ہیں،ہمیں بدلتی عالمی صورتحال کے مطابق خود کو تیار کرنا ہو گا.