اسلام آباد (لاہور نامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہد کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت تجارت اعلی معیار کے شہد کی عالمی منڈیوں میں بھیجنے اور مارکیٹنگ کے لئے اقدامات کرے،
مگس بانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں شہد کی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان کے اعلٰی معیار کے شہد کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے اور مارکیٹنگ کیلئے وزارت تجارت اقدمات کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے شہد کی پیداوار کی بہت صلاحیت موجود ہے،مگس بانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی جدید خطوط پر تربیت کی ضرورت ہے ،
صدر عارف علوی نے کہا کہ مگس بانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہیں،وفد نے صدر مملکت کو مگس بانی کے شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔