لاہور (لاہور نامہ) محکمہ تعلقات عامہ میں پنجاب کلچر ڈے پررنگارنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے سمیت افسران اور اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی-
افسران و سٹاف نے پنجاب کلچرڈے کی مناسبت سے روایتی لباس پہن رکھے تھے۔خواتین افسران کے رنگا رنگ ملبوسات بھی دیدنی تھے۔
افسران و اہلکاروں نے ڈھول کی تھاپ پر علاقائی بھنگڑا بھی پیش کیا گیا۔افسران و اہلکاران کی رنگ برنگی پگیں اور پگڑیاں سب کی نگاہوں کا مرکز بنی رہیں۔ڈی جی پی آر کے لان میں کلچر ڈے کی مناسبت سے خصوصی ماڈل تیار کئے گئے تھے۔افسران اور سٹاف نے موڑھوں پر بیٹھ کر حقہ پیتے ہوئے تصاویر بنوائیں۔
جلیبیوں اور گول گپوں کے سٹالز پر افسران و سٹاف کی پنجاب کی روایتی سوغاتوں سے تواضع کی گئی-
ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ ثمن رائے نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا کلچر ایک گلدستے کی مانند ہے جس میں کئی ثقافتی رنگ جھلکتے ہیں۔پنجاب کلچر میں سرائیکی، پوٹھوہاری اور وسطی پنجاب کے رنگ نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچرڈے سے ماں بولی، ہمارے روایتی پہناوؤں اور دیسی رہن سہن کو فروغ ملے گا۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کرکر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچرآج بھی اپنی انفرادیت برقرار رکھے ہوئے ہے-