اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو حکومت خصوصی سرٹیفکیٹ جاری کرسکتی ہے ۔
منگل کو پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان اور مریم نواز کو ہر صورت فیصلہ کرنا ہوگا۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ نوازشریف کا پاسپورٹ زائد المیعاد (ایکسپائر) ہوچکا ہے، اس لیے وہ کسی قیمت پر بھی پاکستان نہیں آسکتے۔ وفاقی وزیرداخلہ نے پیش کش کی کہ اگر نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو حکومت خصوصی سرٹیفیکٹ جاری کرسکتی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے نوازشریف دنیا کے کسی بھی ملک سفر نہیں کرسکتے۔