لاہور (لاہور نامہ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح الرحمن، سیکرٹری جنرل لاہو رچیمبر شاہد خلیل اور میاں مصباح الرحمن نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تاجر طبقہ کورونا وباء کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہزاروں خاندان متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کورونا وباء کی وجہ سے مہنگائی میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے۔ عوام کو مراعات فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر میاں طارق مصباح الرحمن نے کہا کہ کاروباری طبقہ بھی مہنگائی کا شکار ہے۔ دوکانیں مارکیٹیں شام 6 بجے کی بجائے 8 بجے بند کی جائیں تو تاجر طبقہ کو تھوڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے حفیظ سنٹر کے تاجروں کو مراعات دینے کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک تاجروں کو کچھ نہیں ملا۔