اسلام آباد (لاہور نامہ)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کورونا ویکسین لگوا لی۔
پیر کو شیخ رشید احمدنے سی ڈی اے ہسپتال سے سائنوفارم ویکسین لگوائی،شیخ رشید کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویکسینیشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بھی اپنی باری پر ویکسین لگوائی ہے، تین دن پہلے میری باری آئی۔
انہوں نے کہاکہ وبا دوبارہ بہت شدت سے پھیل رہی ہے، عام آدمی پر وبا کے اثرات بہت زیادہ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ویکسی نیشن کے زبردست اقدامات کیے ہیں، ہر آدمی جاکر ویکسین لگوائے.