اسلام آباد (لاہور نامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا، طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے،مختلف سوچ رکھنے والی جماعتوں کا اتحاد مقصد ذاتی دفاع تھا ،
سب کو معلوم ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے ،مسلم لیگ ن کاروبار کو دوام دینے کیلئے بنی تھی،مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں،براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے ،
کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا دامن تھامے رکھنا ہو گا،یہ قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلندیوں کو چھوئے گی۔
انہوں نے کہاکہ ایسے پاکستان کیلئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی بالادستی ہو،ایسے معاشرے کی تشکیل دینگے جہاں ہر کوئی معاشی ترقی کا خواب پورا کر سکے۔ انہوں نے کہاکہ طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے معاشی ناہمواری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کیے،ڈھائی سال کے عرصے میں ملک کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیاسی حکومتوں نے اپنی چھتری تلے مافیاز کو پروان چڑھایا۔
انہوں نے کہاکہ سب کو معلوم ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کاروبار کو دوام دینے کیلئے بنی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان رینٹ اے کرائوڈ کے کاروبار میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ملک کے اداروں کو کمزور کیا گیا تاکہ کرپشن کو چھپا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قانون سے فرار اختیار کر لی ،جب بھی ان پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے۔