لاہور ( لاہور نامہ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے درخواست ضمانت دائرکرنیکی اجازت دیدی ، درخواست ضمانت جلد دائر کی جائے گی۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت تیارکرلی گئی ، پیشی کی دوران شہبازشریف کو درخواست ضمانت پڑھائی گئی۔
جس کے بعد شہبازشریف نے درخواست ضمانت دائرکرنیکی اجازت دیتے ہوئے کمرہ عدالت میں وکالت نامے پر دستخط کردیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت جلد لاہورہائی کورٹ میں دائرکی جائے گی۔