انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی،نوازشریف کی لیگی رہنماﺅں سے گفتگو

لاہور:سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، اگر رہائی تو رائیونڈجاتی امرا جاﺅں گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میںجمعرات کو ملاقات کا دن تھا ،نوازشریف سے پارٹی رہنماﺅں نے ملاقاتیں کیں،سابق وزیراعظم سے سینٹر ساجد میر اور سینٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی،ساجد میر نے نوازشریف کی جلد رہائی کیلئے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر نوازشریف نے پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، اگر رہائی تو رائیونڈجاتی امرا جاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا گیا جس پر کوئی خبرنامہ نہیں آتا،پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں۔نوازشریف کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے ،ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں ن لیگ کا منصوبہ ہے ،ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں