ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر

لاہور، ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کر دی گئی

لاہور (لاہور نامہ)لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

شہری محمد جاوید کیخلاف ماسک نہ پہننے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر پنجاب وبائی امراض کنٹرول آرڈیننس 2020 کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر
لاہور، ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کر دی گئی

سی سی پی او غلام محمد ڈوگر کے مطابق ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائی کی جائیگی۔کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کو پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر مقدمہ درج کیا جائے گا اور 6 ماہ کی قید بھی ہوسکتی ہے۔