چینی کی قلت

چینی کی قلت پیدا کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، سعدیہ سہیل رانا

لاہور(لاہور نامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پیدا کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اشیا کی قلت پیدا کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت ایسے عناصر کے سر کوبی کے لئے پرعزم ہے .

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں جو کسی رعایت اور نرمی کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عوام کے روٹی روزگار اور غربت مہنگائی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے.

روزافزوں مہنگائی اور ناجائز منافع خور مافیا کی جانب سے آٹا‘ چینی اور دوسری اشیائے ضروریہ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔