وفاقی وزیرخزانہ

حماد اظہر کو وفاقی وزیرخزانہ مقررکرنے کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(لاہور نامہ)حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن نے حفیظ شیخ کووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو گزشتہ روزحکومت کی جانب سے اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔یاد رہے کہ حکومت نے اپریل 2019 میں موجودہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرسے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا.

تاہم گزشتہ برس دسمبر میں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ وزیراعظم کے معاونین اور مشیران کے پاس کابینہ کمیٹیوں کے اجلاس کی سربراہی کا اختیار نہیں۔