بغیر ماسک موٹرسائیکل

اب لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل، گاڑیوں ، پبلک ٹرانسپورٹ کا چالان کیا جائے گا

لاہور (لاہور نامہ) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے کہا ہے کہ لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل گاڑیوں، پبلک ٹرانسپورٹ کا چالان کیا جائے گا.

کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا ، 2 یا 2 سے زائد افراد کےلئے ماسک ضروری ہوگا۔ موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا .

جبکہ پبلک سروس وہیکز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں ، 155 کاروں کو چالان ٹکٹ جبکہ 114 پبلک ٹرانسپورٹ ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ انسانی جانیں ضروری، تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گیں۔

چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔کارروائی کےلئے ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ شہریوں کو کورونا وبائ سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔