لاہور( لاہور نامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل سواروں، گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کو چار روز میں 38 ہزار سے زائد چالان کے ٹکٹس جاری کئے گئے اور 12 مقدمات بھی درج ہوئے۔
ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 228 گاڑیاں بند کیں۔
اس کے علاوہ 26 ہزار 933 موٹرسائیکلوں، 5 ہزار 176 رکشوں، 2 ہزار 523 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ 2 ہزار 247 پبلک ٹرانسپورٹ، ایک ہزار 106 منی مزدا اور 691 ٹرالر کے چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔